ایم کیو ایم کے کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی کا (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان

پاکستان میں منشیات ، پیسے اور لوٹوں کا کلچر نہیں چاہیے،نواز شریف کی طرح کا بہادر لیڈر چاہیے ‘گفتگو

جمعرات 19 جولائی 2018 17:40

ایم کیو ایم کے کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی کا (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

طاہر حسین مشہدی نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا ورکرز اور پولنگ ایجنٹس کے کنونشن میں شرکت کے دوران اپنے ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں منشیات ، پیسے اور لوٹوں کا کلچر نہیں چاہیے۔ ہمیں نواز شریف کی طرح کا بہادر لیڈر چاہیے اور انہوں نے جس طرح کی بہادری دکھائی ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ انہوںنے کہا کہ جس طرح مادر ملت فاطمہ جناح اپنے بھائی کے ساتھ چلتی تھیں اسی طرح مریم نواز اپنے والد کے ساتھ چل رہی ہیں ۔