کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے پاکستان کیساتھ کشمیر کے الحاق کا دن منایا

جمعرات 19 جولائی 2018 17:47

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے پاکستان ..
اسلام آباد/مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے پاکستان کے ساتھ کشمیر کے الحاق کا دن منایا ۔

(جاری ہے)

یہ دن19 جولائی 1947ء کو آل جموں اور کشمیر مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم پرمنظور کی جانے والی اس قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے جس میں کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کامطالبہ کیاگیا تھا۔اس دن کی مناسبت سے آزاد کشمیر میں عام تعطیل تھی اور اس دن کے موقع پر ریاست بھر میں سیمینارز، ریلیوں اور تقاریب کا اہتمام کیا گیا ۔ملک کے دیگر حصوں میں بھی اس دن کی مناسبت سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔