شیخوپورہ ،تیز رفتار بس الٹنے سے 14 افراد زخمی

جمعرات 19 جولائی 2018 17:47

شیخوپورہ ،تیز رفتار بس الٹنے سے 14 افراد زخمی
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) نبی پورہ سٹاپ لاہور روڑ پر نالا نکی ڈیک میں تیز رفتار بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ بس فیصل آباد سے لاہور کی طرف جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث الٹ کر سٹرک سے نیچے جا گری۔اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے 3 ایمبولینسز اور 1اسپیشل ریسکیو وہیکل کے ساتھ موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے زخمی افراد میں 5 افرادکو موقع پر فرسٹ ایڈ دی جبکہ 9افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا۔

متعلقہ عنوان :