دریایوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعرات 19 جولائی 2018 17:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں گزشتہ روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائوں میں دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 226900کیوسک اور اخرج 140000کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد65700 کیوسک اور اخراج65700کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد38500کیوسک اور اخراج15000کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 74900کیوسک اور اخراج41600 کیوسک رہا۔

بیراجوں میں جناح بیراج میں آمد 208400کیوسک اور اخراج 201400کیوسک،چشمہ میں آمد206600 کیوسک اوراخراج 190000کیوسک، تونسہ میں آمد199600کیوسک اور اخراج185700 کیوسک، پنجند میں آمد13100 کیوسک، اور اخراج صفر کیوسک،گدو میں آمد143500کیوسک اور اخراج 104700کیوسک، سکھر میں آمد80100کیوسک اور اخراج32100 اور کوٹری بیراج میں آمد35200 کیوسک اور اخراج 500 کیوسک رہا۔

(جاری ہے)

تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1442.02 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ1.083ملین ایکڑ فٹ۔

منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1128.40 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.022 ملین ایکڑ فٹ۔چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 646.30 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.163 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل جمعرات کی صبح6 بجے کی ہے۔