ڈیمز کی تعمیر کیلئے واپڈا سمیت کوئی بھی ادارہ لوگوں سے عطیات یا فنڈز اکٹھے کرنے کا مجاز نہیں اور نہ ہی کررہا ہے‘ترجمان

اگر کوئی شخص واپڈا کا نام استعمال کرتے ہوئے عطیات یا فنڈز کا تقاضا کرے تو اُسے عطیات یا فنڈز ہر گز نہ دئیے جائیں ‘وضاحت

جمعرات 19 جولائی 2018 17:56

ڈیمز کی تعمیر کیلئے واپڈا سمیت کوئی بھی ادارہ لوگوں سے عطیات یا فنڈز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) ترجمان واپڈا نے عوام کی آگاہی کے لئے واضح کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈیمز کی تعمیر کے لئے عطیات اِس مقصد کے لئے قائم ’’ دیا مر بھاشا ، مہمند ڈیم فنڈ ۔2018 ء‘‘ کے تحت پاکستان کے تمام بنکوں میں جمع کرائے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

مذکورہ فنڈ کے علاوہ دونوں ڈیمز کی تعمیر کے لئے واپڈا سمیت کوئی بھی ادارہ لوگوں سے عطیات یا فنڈز اکٹھے کرنے کا مجاز نہیں ہے اور نہ ہی کررہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض عناصر واپڈا کے نام پر ڈیمز فنڈ میں لوگوں سے رقم بٹورنے کی کوشش میں گرفتار بھی کئے جاچکے ہیں ۔ترجمان واپڈا نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ڈیمز کی تعمیر کے لئے اگر کوئی شخص واپڈا کا نام استعمال کرتے ہوئے عطیات یا فنڈز کا تقاضا کرے تو اُسے عطیات یا فنڈز ہر گز نہ دئیے جائیں اور اِس بات کی اطلاع فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کودی جائے ۔