سعودی عرب میں امراض چشم کا ماہر ڈاکٹر اچانک نابیناہوگیا،اسپتال داخل

جمعرات 19 جولائی 2018 17:56

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) الخرمہ جنرل اسپتال میں امراض چشم کا ماہر واحد ڈاکٹر اچانک نابینا ہوگیا۔سعودی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر کے ایک رشتہ دار نے تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ امراض چشم کا ماہر ڈاکٹر گھر میں بیٹھا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

اچانک سر میں شدید در د ہوا اور اسے نظر آنا بند ہوگیا۔ فوری طور پر الخرمہ جنرل اسپتال لیجایا گیا جہاں سے اسے طائف کے عبدالعزیز اسپتال بھیج دیا گیا۔ معائنے سے پتہ چلا کہ وہ بینائی سے محروم ہوگیا ہے۔ ممکن ہے آنکھوں میں شدید سوزش کی وجہ سے ایسا ہوا ہو۔ اب انہیں ریاض کے کنگ خالد آئی اسپتال منتقل کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :