پوپ مجرم قرار دیے گئے پادری کو برخاست کرتے تواچھا ہوتا ، آسٹریلوی وزیراعظم

جمعرات 19 جولائی 2018 18:00

ْ کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) آسٹریلیا کے وزیراعظم میلکم ٹرنبٴْل نے کیتھولک پوپ فرانسس سے کہا ہے کہ انہیں اٴْس آسٹریلوی سینیئر پادری کو اٴْن کے منصب سے فارغ کر دینا چاہیے تھا، جسے جنسی جرائم کے ارتکاب پر بارہ برس کی قید سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے آرچ بشپ فلپ ولسن کو سن 1970 کی دہائی میں بچوں کے جنسی استحصال پر رواں مہینے کے اوائل میں عدالت نے مصدقہ شہادتوں کی بنیاد پر سزا سنائی تھی۔ ایڈیلیڈ شہر کے سڑسٹھ سالہ سابق آرچ بشپ ولسن اپنے فرائض سے دستبردار ہو چکے ہیں اور انہوں نے سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔ وہ اس وقت ضمانت پر ہیں اور اٴْن کی اپیل پر عدالتی سماعت اگست میں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :