دنیا میں ’’میری گولڈ‘‘ کی سالانہ تجارت کا حجم 500 کروڑ روپے ہے

جمعرات 19 جولائی 2018 18:15

دنیا میں ’’میری گولڈ‘‘ کی سالانہ تجارت کا حجم 500 کروڑ روپے ہے
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں میری گولڈ (گیندے کا پھول ) کی تقریباً50اقسام پائی جاتی ہیں جبکہ میری گولڈ کی سالانہ تجارت 500 کروڑ روپے کی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت راولپنڈی کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ باغبان ملکی سطح پر گیندے کی کاشت کو فروغ دے کر منافع کماسکتے ہیں ۔ماہرین نے کہاکہ گیندے کی کاشت کے لئے ریتلی میر ا اور اچھے نکاس والی زمین زیادہ موزوں ہوتی ہے۔اس کی اچھی نشوونما کے لئے مٹی میںنمی اور نامیاتی مادہ کا موجود ہوناضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :