راولپنڈی کینٹ، عوامی سہولیاتی مرکز اور واٹر سپلائی شکایات مراکز کو مزید فعال

جمعرات 19 جولائی 2018 18:15

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) کنٹو نمنٹ ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی سبطین رضا نے عوامی سہولیاتی مرکز اور واٹر سپلائی شکایات مراکز کو مزید فعال کرنے کی ہدایات جاری کردیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکم دیاکہ سہولیاتی مرکز و واٹر سپلائی شکایات مرکز میں سائلین کے بیٹھنے اور ٹھنڈے پانی کی دستیابی یقینی بنائی جائے ۔ترجمان کینٹ نے اے پی پی کو بتایاکہ کینٹ ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی کینٹ نے ای دسترس شکایات کی وصولیا بی اور ازالے کی رپورٹس کی عدم تکمیل پر عدم اطمینان کا اظہار کر تے ہو ئے کمپیوٹر سیکشن کے اسسٹنٹ جاوید اقبال کوای دسترس شکایات کا تمام ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔

متعلقہ عنوان :