سینٹ کی قائمہ کمیٹی ایوی ایشن کے چیئرمین نے پی آئی اے کی سکردو جانے والی پرواز کو تفریجی بنائے جانے پرسیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن اور پی آئی اے سے رپورٹ طلب کر لی

جمعرات 19 جولائی 2018 18:31

سینٹ کی قائمہ کمیٹی ایوی ایشن کے چیئرمین نے پی آئی اے کی سکردو جانے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی ایوی ایشن کے چیئرمین سینیٹر مشاہد اللہ خآن نے دو دن قبل پی آئی اے کی سکردو جانے والی پرواز کو ڈی جی سول ایوی ایشن کی طرف سے تفریجی اور سفاری بنانے اور دوست احباب کو برف پوش چوٹیوں کی سیر کرانے کا سخت نوٹس لیا ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین کمیٹی نے ایک ذمہ دار افسر کی جانب سے غیر قانونی اور غیر اخلاقی حرکت سے قومی ادارے کو نقصان اور سکردو میں اسلام آباد آنے والے مسافروں کو گھنٹوں انتظار کی کوفت برداشت کرنے پر افسوس کا اظہار کیا اور اس ضمن میں سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن اور پی آئی اے کے اعلی حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے یادر رہے کہ سکردو جانے والی فلائیٹ کو ڈی جی سول ایوی ایشن نے ذاتی تفریج کے لئے استعمال کیا اس سے نہ صرف پی آئی اے کے طیارے کو اضافی پرواز کرنے سے نقصان ہوا جبکہ سکردو ائیر پورٹ پر غیر ملکی سفارتکاروں سمیت خواتین مسافروں کی بڑی تعداد پریشانی میں انتظار کرتی رہی ہے ۔