لاہور بورڈ میٹرک سالانہ امتحانات کے پوزیشن ہولڈر زکے ناموں کا اعلان (کل )کریگا

جمعرات 19 جولائی 2018 18:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈلاہور کے زیر اہتمام میٹرک سالانہ امتحانات(جماعت دہم) میںنمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں کے ناموں کا اعلان چیئر مین لاہور بورڈ پروفیسر چودھری محمد اسماعیل کل (جمعہ ) 20جولائی شام ٹھیک6:00 بجے ذرائع ابلاغ کے نمائندگان کی موجودگی میں کریں گے ۔

(جاری ہے)

لاہور بورڈ کے ترجمان کے مطابق میٹرک کے تفصیلی نتائج کا اعلان 21جولائی بروز ہفتہ کو صبح 10 بجے کیا جائیگا اور پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلموں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب ایک مقامی ہوٹل میں صبح 10بجے منعقد ہوگی ۔

تقریب میںپوزیشن ہولڈر طالب علم، ان کے والدین ، اساتذہ اور شعبہ تعلیم سے وابستہ نمایاں شخصیات شریک ہو ں گی۔ ترجمان کے مطابق تفصیلی نتائج لاہور بورڈ کی ویب سائٹ www.biselahore.comاور موبائل فون کے ذریعے 80029 پر رول نمبر میسج کر کے بھی معلوم کیے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :