نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے آزاد جموں وکشمیر کے صدر مسعود خان کی ملاقات

جمعرات 19 جولائی 2018 18:31

نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے آزاد جموں وکشمیر کے صدر مسعود ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے آزاد جموں وکشمیر کے صدر مسعود خان نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ آفس میں ہونے والی ملاقات میں یوم الحاق کشمیرکی تاریخی اہمیت اورباہمی دلچسپی کے امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے واقعات قابل مذمت ہیں -انہوںنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر قابض بھارتی افواج کے بدترین ظلم و ستم پرعالمی ضمیرکی خاموشی افسوسناک ہے ۔ صدرآزاد کشمیر مسعود خان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پراجاگر کیا۔