خواجہ سراؤں کی نادرا میں رجسٹریشن کے لئے ضلعی سہولت سینٹر قائم کر دیئے گئے ہیں،محمداسلم میتلا

خواجہ سراء ہمارے معاشرے کا حصہ ، حقوق کے تحفظ کیلئے حکومتی ہدایات کی روشنی میں تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر راولپنڈی

جمعرات 19 جولائی 2018 18:37

خواجہ سراؤں کی نادرا میں رجسٹریشن کے لئے ضلعی سہولت سینٹر قائم کر دیئے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر راولپنڈی ڈویژن محمداسلم میتلا نے کہا ہے کہ خواجہ سراؤں کی نادرا میں رجسٹریشن کے لئے ضلعی سہولت سینٹر قائم کر دیئے گئے ہیںاور راولپنڈی ، جہلم ، اٹک اور چکوال کے ضلعی افسران بہبود آبادی کے دفاتر میںقائم رجسٹریشن سنٹرز نے اپنا کام شروع کر دیا ہے - انہوں نے کہا کہ خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن اور شناختی کارڈ کے حصول کے لئے قائم ان سہولت سینٹرز میں نادرا، محکمہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں کے تعاون سے ون ونڈو سسٹم ترتیب دیا گیا ہے - انہوں نے کہا کہ خواجہ سراء جو ہمارے معاشرے کا حصہ ہیںاور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے حکومتی ہدایات کی روشنی میں تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں- انہوں نے کہا کہ خواجہ سراؤں کے شناختی کارڈ اور رجسٹریشن کے سلسلے میں خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں جو اپنے متعلقہ اضلاع میں مانیٹرنگ کر رہی ہیں-

متعلقہ عنوان :