مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ہندواڑہ میں ایک نوجوان شہید

جمعرات 19 جولائی 2018 18:37

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ہندواڑہ قصبے میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے نوجوان کو قصبے کے علام بٹ پورہ ماگام میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ ادھر موٹر سائیکل پر سوار دونامعلوم حملہ آوروںنے سوپور قصبے کے علاقے نور باغ میں بھارتی پولیس اور سینٹرل ریزروپولیس فورس کی مشترکہ ٹیم پرفائرنگ کی ہے۔ حملے فورابعد بھارتی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کردی ہے ۔