کیسکو انجینئرزوآفیسرزایسوسی ایشن کے کابینہ کا پروجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن کیسکوکے آفس کا دورہ

ممبران کو مزید ایکٹیو اور فعال کرنے کیلئے اس طرح کے دورے کئے جائیں گے ،صدر ایسوسی ایشن

جمعرات 19 جولائی 2018 18:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) انجینئرزوآفیسرزایسوسی ایشن کے کابینہ نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن کیسکوکے آفس کا دورہ کیا جس میں ایسوسی ایشن کے صدر میر مجیب مری، جنرل سیکریٹری محمدنظام اچکزئی، عادل عزیز، اسماعیل آغا، محمدنعیم بنگلزئی، احمر علی اور محمدافضل شامل تھے ۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن محمدولی اچکزئی ، ایکسئن اعزازبیگ، کرم بخش بادینی ، شبیر مستوئی ۔ایس ڈی اوز عبدالواسع، معشوق علی، قمرالحسن، علی شاہ، یاسرفہیم عبدالرزاق نے شرکت کی۔ ایسوسی ایشن کے صدر میر مجیب مری نے بتایاکہ ممبران کو مزید ایکٹیو اور فعال کرنے کیلئے اس طرح کے دورے کئے جائیں گے تاکہ ہماری کمپنی کی کارکردگی بھی بڑھائی جاسکے اور ممبران سے اُن کے مسائل کے بار ے میں بھی معلومات ہوسکیں تاکہ اُن کے حل کیلئے راست اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کے اجلاس میں اس بات پر زور دیاگیاکہ موجودہ حالات میں ممبران کی صفوںمیں مزیداتفاق واتحادکی ضرورت ہے عرصہ درازسے کیسکوانجینئرزکے پروموشن ، اپ گریڈیشن اور دیگرکئی مسائل کاحل نہیں کیاجارہا۔ بورڈآف ڈائریکٹرز(BOD) تمام اختیارات حاصل ہونے کے باوجود ہمارے مسائل کے حل کیلئے عدم دلچسپی سے کام لے رہے ہیں۔ اب کیسکوانجینئرزجدوجہد کیلئے بھرپور طاقت کامظاہرہ کریں گے اورملک کے دیگر ڈسٹری بیوشن کمپنیوں ( DISCOS)کے ایسوسی ایشن سے بھی رابطے تیز کردئیے گئے ہیں ۔ اب ہم مزید قربانی نہیں دیں گے۔اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن نے گزشتہ سال کی کارکردگی پر بریفنگ دی جس کو سراہاگیا انہوںنے کئی مسائل کے باوجود ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل کئے جو کہ قابل ستائش ہے۔

متعلقہ عنوان :