شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اوران کو مشکلات وپریشانیوں سے محفوظ رکھنامنتخب نمائندوں کی ذمہ داری ہے ،ڈاکٹرعطاء الرحمان

عوام الناس 25جولائی کتاب پر مہرلگاکر ترقی وخوشحالی کانیا سفر شروع کریں، امیدوار متحدہ مجلس عمل پی بی 28

جمعرات 19 جولائی 2018 18:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) جماعت اسلامی کے رہنماوپی بی 28کوئٹہ سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار ڈاکٹرعطاء الرحمان،جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیرمولاناعبدالکبیر شاکر نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اوران کو مشکلات وپریشانیوں سے محفوظ رکھنامنتخب نمائندوں کی ذمہ داری ہے کوئٹہ کے شہری ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پرہے کوئٹہ کی ترقی وترقیاتی کام پر منتخب نمائند وں وحکومت نے کروڑوں ہڑپ کیے جس کی وجہ سے کوئٹہ کے عوام مسائل کے دلد ل میں پھنس گیے ہیں ایم ایم اے دینی ووٹرزکا نمائند ہ پلیٹ فارم ہے عوام الناس 25جولائی کتاب پر مہرلگاکر ترقی وخوشحالی کانیا سفر شروع کریں ۔

سیکولرقوتوں نے ملک کو معاشی نظریاتی طور پر بدنام ورسواکر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کاا ظہار انہوں نے سفیر مسجدپرنس روڈسیٹلائٹ ٹائون،پشتون آبادوگردونواح میں کارنر میٹنگز، انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کی کامیابی کے بعد کوئٹہ کے عوام وشہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی ،تعلیم وصحت کے اداروں کی فعالی اور امن وبھائی چارہ ہماری ترجیحات میں شامل رہے گی کوئٹہ کے شہری جماعت اسلامی ومتحد ہ مجلس عمل کے امیدواروں کوکامیاب بنائیںجماعت اسلامی نے دینی جماعتوں کے اتحادمیں اہم کرداراداکیا الحمدا للہ جہاں بھی جاتے ہیں عوا م کی امیدیں دینی جماعتوں سے ہیں دینی ووٹرزاخلاص کیساتھ ملکردینی جماعتوں کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں کوئٹہ پر گزشتہ کئی دہائیوں سے حکمرانی کرنے والوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اضافہ کر دیا آج انہی حکمرانوں کی غفلت کی وجہ سے کوئٹہ میں پینے کاپانی ناپید اور عوام کی جان ومال محفوظ نہیں ۔

سیلابی نالے اور کوئٹہ واٹرپراجیکٹ کے نام پر کروڑوں روپے کرپشن کی گئی مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ قوم 25جولائی کو نیک صالح دین دار ودین ودنیا کی تعلیم سے لیس افراد کو منتخب کریں تاکہ مسائل وپریشانیوں سے نجات مل سکیں ۔