Live Updates

نواز شریف کے بعد باقی قیدیوں کو بھی گدے دئیے جائیں ،ْبابر اعوان

گدھا معمولی لفظ ہے، استاد بھی کہہ دیتے ہیں ،ْ دوسرے سیاستدان بھی غیر اخلاقی الفاظ استعمال کرتے رہے ،ْمیڈیا سے گفتگو تحریک انصاف مکا نہیں کرے گی، تحریک انصاف اپنے ایجنڈے پر قائم ہے اور رہے گی

جمعرات 19 جولائی 2018 19:06

نواز شریف کے بعد باقی قیدیوں کو بھی گدے دئیے جائیں ،ْبابر اعوان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعواننے کہا ہے کہ نواز شریف کے بعد باقی قیدیوں کو بھی گدے دئیے جائیں، جیل میں بھی نواز شریف کی فرمائشیں ختم نہیں ہوتی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ایک ایسا شخص ہے جو اپنے بھائی سے بھی وفا نہ کرسکا، لاہور میں اورنگزیب اور دارا شکوہ کی کہانی دہرائی گئی۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر انہوں نے کہا دیگر سیاستدان بھی عمران خان اور اٴْن کی فیملی کیلئے غیر اخلاقی الفاظ استعمال کرتے رہے، گدھا معمولی لفظ ہے، استاد بھی کہہ دیتے ہیں۔بابر اعوان نے کہاکہ نواز شریف جہاں جاتے ہیں بربادی کی داستان لیکر جاتے ہیں، جیل میں سب قیدیوں کیساتھ یکساں سلوک ہوتا ہے، جیل میں قیدی سیمنٹ کی کھولی میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں اسپیشل کرسیاں بھجوائی جا رہی ہیں، ہم نہیں چاہتے جیل میں کسی سے بدسلوکی جائے۔ انہوںنے کہاکہ کہا جا رہا ہے مک مکا ہوگا، تحریک انصاف مکا نہیں کرے گی، تحریک انصاف اپنے ایجنڈے پر قائم ہے اور رہے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات