نواز شریف سے جیل میں گلے ملنے والے ہیڈ وارڈن کو تبدیل کر دیا گیا

جمعرات 19 جولائی 2018 19:09

نواز شریف سے جیل میں گلے ملنے والے ہیڈ وارڈن کو تبدیل کر دیا گیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے جیل میں گلے ملنے والے ہیڈ وارڈن کو تبدیل کر دیا گیا ،ْ یہ ہیڈ وارڈن نواز شریف کی بیرک پر تعینات تھا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ جیل میں موجود مخصوص عملے کے سوا کسی اور کو نواز شریف کی بیرک تک جانے کی اجازت نہیں ،ْہیڈ وارڈن نے بیرک پہنچ کر سابق وزیر اعظم کو گلے سے لگا لیا جس پر میاں محمد نواز شریف نے اسے کمر پر تھپکی دی۔دونوں کی ملاقات کا انکشاف جیل میں لگے سکیورٹی کیمرے سے ہوا جس کے بعد ہیڈ وارڈن کو بلا کر سخت الفاظ میں تنبیہ کی گئی ۔ مانیٹرنگ ٹیموں نے واقعہ کی اطلاع انتظامیہ کو دی جس کے بعد آئی جی جیل خانہ جات نے خود اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی۔

متعلقہ عنوان :