سینیٹر مشاہد الله خان نے پی آئی اے کی سکردو جانے والی پرواز کو ڈی جی سول ایوی ایشن کی طرف سے تفریحی ایئر سفاری بنانے کا نوٹس لے لیا

جمعرات 19 جولائی 2018 19:26

سینیٹر مشاہد الله خان نے پی آئی اے کی سکردو جانے والی پرواز کو ڈی جی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سول ایوی ایشن کے چیئرمین سینیٹر مشاہد الله خان نے دو دن قبل پی آئی اے کی سکردو جانے والی پرواز کو ڈی جی سول ایوی ایشن کی طرف سے تفریحی ایئر سفاری بنانے اور اپنے دوست احباب کو برف پوش چوٹیوں کی سیر کرانے کا سخت نوٹس لیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین کمیٹی نے ایک ذمہ دار افسر کی جانب سے غیر قانونی اور غیر اخلاقی حرکت سے قومی ادارے کو نقصان اور سکردو میں اسلام آباد آنے والے مسافروں کو گھنٹوں انتظار کی کوفت برداشت کرنے پر افسوس کا اظہار کیا اور اس ضمن میں سیکرٹری سول ایوی ایشن ڈویژن اور پی آئی اے کے اعلیٰ حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

یاد رہے کہ سکردو جانے والی فلائٹ کو ڈی جی سول ایوی ایشن نے ذاتی تفریح کیلئے استعمال کیا، اس سے نہ صرف پی آئی اے کے طیارے کو اضافی پرواز کرنے سے نقصان ہوا جبکہ سکردو ایئرپورٹ پر غیر ملکی سفارتکاروں سمیت خواتین مسافروں کی بڑی تعداد پریشانی میں انتظار کرتی رہی۔

متعلقہ عنوان :