ْسپیکر ایاز صادق گاڑی کی تلاشی لینے پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سے الجھ پڑے،سنگین نتائج کی دھمکیاں

جمعرات 19 جولائی 2018 19:26

ْسپیکر ایاز صادق گاڑی کی تلاشی لینے پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سے الجھ پڑے،سنگین ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اڈیالہ جیل کے ڈٖپٹی سپرنٹنڈنٹ شہزاد نخاری سے الجھ پڑے ۔گاڑی کی تلاشی نہ دینے کی ضد کرتے رہے اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ میں دیکھ لوں گا ،اپنے سٹاف کو ڈپٹی سپر نٹنڈنٹ کا نام نوٹ کرنے کا حکم بھی دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سے ملاقات کے لئے پہنچے تو گاڑی کی تلاشی نہ دینے کی ضد کرتے رہے اور ڈپٹی سپرنٖٹنڈنٹ اڈیالہ جیل شہزاد نخاری سے الجھ پڑے ،سردار ایاز صادق نے گاڑی کی تلاشی لینے کے مطالبے پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو دھمکیاں دی اور کہا کہ میں تمہیں دیکھ لوں گا۔سردارایاز صادق نے شدیدغصے میں اپنے سٹاف کوڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کانام نوٹ کرنے کاحکم دیدیااورکہاکہ اسکی ہمت کیسے ہوئی کہ میری گاڑی کی تلاشی لی ۔