نواز شریف کے حوصلے بلند ہیں،ن لیگ بھاری اکثریت حاصل کرے گی،خرم دستگیر

جمعرات 19 جولائی 2018 19:48

نواز شریف کے حوصلے بلند ہیں،ن لیگ بھاری اکثریت حاصل کرے گی،خرم دستگیر
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کے بعد خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ہمارے قائد کو جیل میں ناکافی سہولیات دی گئی ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ میرٹ پر نواز شریف کو سہولیات فراہم کرے نواز شریف پرعزم ہونے ساتھ ساتھ ان کے حوصلے بہت بلند ہیں اور ملاقات میںا نہوں نے اپنی ذات اور خاندان کیلئے ایک لفظ بھی نہیں کہا اس دوران انہوں نے ملک اور قوم کی فکر اور آئندہ الیکشن سے متعلق گفتگو کی ہے خرم دستگیر کے مطابق ان کے حوصلے بلند ہیں اور وہ جیل سے ہی پوری قوم کو اپنا بیانیہ بتانے سے پرعزم ہے ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا بیانیہ دن دوگنی اور رات چگنی پھیل رہا ہے اور انشاء اللہ اسی بیانیہ پر پاکستان مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے الیکشن جیتے گئی