الیکشن کمیشن، اللہ اکبر تحریک کے امید وار پر ملی مسلم لیگ کا نام کیس کی سماعت کل تک ملتوی

جمعرات 19 جولائی 2018 19:48

الیکشن کمیشن، اللہ اکبر تحریک کے امید وار پر ملی مسلم لیگ کا نام کیس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) اللہ اکبر تحریک کے امیدوار کے بینرز پر ملی مسلم لیگ کا نام درج ہونے سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے چار رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،اس موقع پر اللہ اکبر تحریک کے امیدوار سعید گجر الیکشن کیشن کے سامنے پیش ہوئے،ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کی تصویر کے ساتھ ملی مسلم لیگ کا ذکر کیوں ہے اور بینرز پر ملی مسلم لیگ کا نام نمایاں کرکے لکھا گیا ہے اور اس تحریک سے آپ کا کیا تعلق ہے،کیا ان کی حمایت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

جس کے جواب میں سعید احمد نے کہا ان تمام سوالوں کا جواب میرے وکیل دیں گے،جس کیلئے وقت دیا جائے،تاہم الیکشن کمیشن نے کل جمعہ تک کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے امیدوار اسمبلی سعید گجر کو وکیل سمیت پھر طلب کرلیا ہی۔