Live Updates

شیخوپورہ ؛ 25 جولائی ووٹ کی عزت اور حرمت کا دن ،ووٹرز اپنی امانت لیگی قیادت سپرد کریں گے ‘رہنما مسلم لیگ (ن) چوہدری یاسر اقبال گجر

جمعرات 19 جولائی 2018 19:54

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار پی پی 140چوہدری یاسر اقبال گجر نے کہا ہے کہ 25 جولائی ووٹ کی عزت اور حرمت کا دن ہے اس روز پاکستان کے کروڑوں ووٹرز اپنی امانت (ن) لیگ کی عوام دوست قیادت کے سپرد کریں گے ‘ مسلم لیگ ( ن) نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ڈیلیور کیا ہے جس کی مثالیں ملک کے طول و عرض میں دیکھی جا سکتی ہے ہم نے اپنے وعدوں کی مکمل پاسداری کی اورعوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے، تبدیلی دعوی کرنے والے اقتدار کی ہوس میں ا پنے ضمیر کا سودا کر چکے ہیں جس کا ثبوت ٹکٹوں کی تقسیم میںلوٹوں کو نوازے جانے کی شکل میں سامنے ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی کو عمران خان کو سوائے مایوسی کے کچھ نہیں ملے گا اور وہ آئندہ پانچ سال پھر دھاندلی کا رونا روئیں گے، انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیا ہے اور 25 جولائی کوبھی مسلم لیگ (ن) کو ہی ووٹ دیں گے، انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل لیگی رہنمائوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہاہے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت ان زیادتیوں کا نوٹس لے ، مخصوص جماعت کے ساتھ بعض اداروں کا ایسا برتائو ناقابل قبول ہے ، قوم میں پائی جانیوالی تشویش اگر بڑھتی رہی تو الیکشن کے نتائج عوام تسلیم نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ ملک سے دہشتگردی اور توانائی بحران کے خاتمے کی کامیاب جدوجہد کی اور تمام انتخابی وعدے پورے کئے جس پر عوا م کا اعتماد آج بھی قائم ہے ، انہوں نے کہا کہ ن لیگ ایک شہر یا صوبے کی حمایت نہیں بلکہ پورے ملک کی جماعت ہے کراچی سے خیبر اور کشمیر سے لاہور تک ن لیگ کا ہر ووٹر کئے جانیوالے اقدامات پر تشویش ہے ،ایسے ہی الیکشن ہونے ہیں تو ملکی سلامتی خطرے میں پڑجائیگی ،انہوںنے کہا کہ بعض اہم ترین اداروں سے ایسے واقعات کی توقع نہیں کہ وہ ایک ہی جماعت کو نشانہ بنائیں لہذا الیکشن کمیشن اور نگران حکومت اس بات کا سختی سے نوٹس لیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات