Live Updates

اڈیالہ جیل میں نواز شریف اور مریم نواز کو دی گئی تمام سہولیا ت غیر قانونی ،آئی جی جیل خانہ جات کا فوری طور پر تبادلہ کیاجائے ،رہنما تحریک انصاف عندلیب عباس

جمعرات 19 جولائی 2018 19:59

اڈیالہ جیل میں نواز شریف اور مریم نواز کو دی گئی تمام سہولیا ت غیر قانونی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنماء عندلیب عباس نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو جیل میں فراہم کی گئی غیر قانونی سہولیات کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات کو فوری طور پر تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے صبوائی نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے نام ایک مراسلے میں عندلیب عباس نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں دونوں لیگی مجرمان کو غیر قانونی سہولتوں کی فراہمی ایک غیر قانونی اقدام ہے جسے فوری طور پر واپس لیا جائے اور دونوں مجرمان کو وہی سہولتیں فراہم کی جائیں جس کے وہ حقدار ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات