پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز میں زبردست تیزی

ہنڈرڈ انڈیکس 1000 پوائنٹس بڑھ کر 42 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کے قریب پہنچ گیا

جمعرات 19 جولائی 2018 20:14

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز میں زبردست تیزی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی تیزی کا رجحان ہے ،ڈالر کی قیمت مستحکم ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور کاروبار میں تیزی دیکھی گئی ،کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس سے انڈیکس 41 ہزار 529 کی سطح پر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

کاروبار کے دوران اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی آئی اور ہنڈرڈ انڈیکس 1000 پوائنٹس بڑھ کر 42 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کے قریب پہنچ گیا۔