ڈالر کی قدر میں ہوشربا اضافہ پاکستانی روپے کی قدر نے تمام پڑوسی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا

جمعرات 19 جولائی 2018 20:14

ڈالر کی قدر میں ہوشربا اضافہ پاکستانی روپے کی قدر نے  تمام پڑوسی ممالک ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) ڈالر کی قدر میں ہونے والے ہوشربا اضافے سے پاکستانی روپے کی قدر کم ہوکر تمام پڑوسی ممالک سے پیچھے رہ گئی ہے،پاکستان روپے کی قیمت افغانی،نیپالی،بھارتی اور بنگلہ دیشی کرنسی سے بھی کم ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں میں ڈالر نے اس قدر اونچی چھلانگ لگائی کہ پاکستانی روپے کی ساکھ ہچکولے لینے لگی اور شدید کمی کا شکار ہونے کے بعد تمام پڑوسی ممالک سے نیچے رہ گئی ہے۔

پاکستانی روپے کی قدر افغانی،نیپالی،بنگلہ دیشی اور بھارتی روپے سے بھی کم ہوگئی ہے۔پاکستانی روپے کے مقابلے میں ایک افغانی روپے کی قیمت ایک روپی70پیسے،نیپالی روپے کی قیمت ایک روپی30پیسے تک پہنچ چکی ہے۔صرف اور صرف سری لنکا وہ واحد ملک ہے جس کی کرنسی پاکستان سے کم قیمت ہے اور85پیسے دے کر ایک سری لنکا روپیہ حاصل کیا جاسکتا ہی۔