ترکی میں نافذ دو سالہ ایمرجنسی ختم ہو گئی

جمعرات 19 جولائی 2018 20:21

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) ترکی میں نافذ دو سالہ ایمرجنسی ختم ہو گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک حکومت نے دو برس قبل نافذ کی جانے والی ہنگامی حالت میں مزید توسیع نہیں کی۔ ملک میں ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ دو سال قبل بیس جولائی کو ناکام فوجی بغاوت کے بعد کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ابتدائ میں اس ہنگامی حالت کا نفاذ فقط تین ماہ کے لیے کیا گیا تھا لیکن اس میں تسلسل کے ساتھ سات مرتبہ توسیع کی گئی۔ ترکی میں ایمرجنسی کی مدت بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب میں ختم ہوئی اور اس میں توسیع کی قرارداد پارلیمنٹ میں پیش نہیں کی گئی۔ ایمرجنسی کی دو سالہ مدت کے دوران ایردوآن حکومت نے اپنے مخالفین کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھا۔

متعلقہ عنوان :