بحیرہ روم میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے انیس ہلاک ،تیس لا پتہ

جمعرات 19 جولائی 2018 20:21

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) بحیرہ روم میں غیر قانونی مہاجرین سے لدی ہوئی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں انیس تارکین وطن ڈوب کر ہلاک جبکہ تیس مہاجرین لاپتہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک سو سے زائد ایسے غیرقانونی مہاجرین کو ترک کوسٹ گارڈز نے بچا لیا ہے۔ کشتی پر ڈیڑھ سو غیر قانونی مہاجرین سوار تھے اور اٴْن کا تعلق شام سے بتایا گیا ہے۔ کشتی ڈوبنے کا واقعہ قبرص کی شمال ساحلی پٹی سے تیس کلومیٹر کی مسافت پر کھلے سمندر میں رونما ہوا۔ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :