برطانیہ نے بھی شریف خاندان کی لندن میں اربوں ڈالر مالیت کی جائیدادوں کی تحقیقات شروع کردیں
حرام کی کمائی سے برطانیہ میں جائیدادوں کی خرید روکنے بارے وضع کیا گیا قانون نافذ ہوگیا لندن کو غریب ممالک کے کرپٹ سیاستدانوں کیلئے جنت نہیں بننے دیں گے،برطانوی وزیر بن ویلس کا دوٹوک اعلان
جمعرات 19 جولائی 2018 20:21
(جاری ہے)
برطانیہ میں ہرسال90 ارب ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے آتے ہیں جبکہ عالمی ادارہ ٹرانسپرنسی نے بھی اپنی حالیہ رپورٹ میں برطانوی حکومت پر زور دیا ہے کہ پاکستان کے کرپٹ خاندان شریف فیملی سے ایون فیلڈ جائیداد بارے پوچھ گچھ کرکے برطانوی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے غریب ممالک کے کرپٹ سیاستدانوں کی ناجائز دولت کی اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ایک اندازے کے مطابق غریب ممالک کے کرپٹ حکمران سالانہ90ارب ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ میں دولت کے انبار لگاتے ہیں،اب برطانوی حکومت سے ناجائز طریقہ سے اکٹھی کرنے والی دولت بارے کرپٹ حکمرانوں سے وضاحت طلب کی جائے گی اور اس مقصد کیلئی(UWO)(غیراعلانیہ دولت آرڈر) قانون کا نفاذ کیا جارہا ہے جو اس ہفتے برطانیہ میں لاگو ہوجائے گا۔
عام اندازے کے مطابق برطانیہ کے شہر لندن کے علاوہ دیگر شہروں میں کرپٹ حکمرانوں نے اربوں ڈالر مالیت کی جائیدادیں خرید رکھی ہیں ان کرپٹ حکمرانوں میں سرفہرست روس کے اشرافیہ طبقہ ہے۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے اپنی حالیہ رپورٹ میں ساڑھے چار ارب ڈالر کی جائیدادوں کی نشاندہی کی ہے جو حرام کی کمائی سے کرپٹ سیاستدانوں نے برطانیہ میں خریدی ہیں اور اب ان ناجائز جائیدادوں کی تحقیقات برطانوی قانون(UWO) کے تحت کی جائیگی۔نئے قانون کے تحت برطانوی حکومت کو اختیار دیا گیا ہے کہ کرپشن سے بنائی گئی جائیدادوں کو اپنے قبضہ میں کرے۔عام غیر ملکی شہری جو50 ہزار پاؤنڈ مالیت سے زائد کی جائیداد خریدے گا اس پر لازم ہے کہ وہ اپنی ذرائع کے حوالے سے برطانوی افسران کو مطمئن کریں۔برطانوی وزیر بن ویلس نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت کی دیرینہ خواہش ہے کہ حرام کی کمائی سے جائیدادیں خریدنے والوں کیخلاف برطانوی تحقیقاتی اداروں کو مزید اختیارات دئیے جائیں تاکہ برطانیہ کو جنت بنانے والے غیر ممالک کے کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جاسکی۔مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.