ایس ای سی پی نے ایسٹ مینجمنٹ کمپنیز کیلئے رسک مینجمنٹ اور کنٹرول گائیڈ لائنز جاری کر دیں

جمعرات 19 جولائی 2018 20:21

ایس ای سی پی نے ایسٹ مینجمنٹ کمپنیز کیلئے رسک مینجمنٹ اور کنٹرول گائیڈ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ایسٹ مینجمنٹ کمپنیز کیلئے رسک مینجمنٹ اور کنٹرول گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔ ان گائیڈلائنز کا مقصد رسک مینجمنٹ کا عمومی فریم ورک فراہم کرنا ہے تاکہ اجتماعی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو درپیش خطرات کو کم کر سکے۔ یہ گائیڈ لائنز رسک مینجمنٹ کے مختلف پہلوؤں مثلاً رسک گورننس، رسک مینجمنٹ کے طریق کار، پورٹ فولیو رسک مینجمنٹ اور آپریشنل رسک مینجمنٹ کا احاطہ کرتی ہیں۔

علاوہ ازیں یہ رسک کی شناخت‘ اس کی درجہ بندی، سٹریس ٹیسٹنگ، رپورٹنگ اور کمی پر بھی توجہ مرکوز کرتی ہیں۔ اس طرح رسک مینجمنٹ کے مختلف طریقے اور ان کے لوازمات مہیا کئے گئے ہیں۔ یہ گائیڈ لائنز ڈیزاسٹر ریکوری کے ساتھ نمٹنے اور اًیسٹ منیجرز کیلئے اجتماعی سرمایہ کاری کے طویل مدتی مقاصد حاصل کرنے کیلئے پالیسیوں اورحکمت عملیوں کی تشکیل کرنے میں بھی مفید ثابت ہوں گی۔

(جاری ہے)

یہ گائیڈ لائنز بین الاقوامی معیارات کے بہترین اصولوں پر مبنی ہیں۔ اجتماعی سرمایہ کاری کی مینجمنٹ کرنے والی کمپنیوں کے لئے انتہائی ضروری ہے کہ وہ ایسے کلچر کو فروغ دیں جس میں سرمایہ کاری کو درپیش خطرات کو بخوبی سمجھا جائے اور ان میں کمی جا سکے۔ ایسے خطرات کی روک تھام اور سدباب کی ذمہ داری رسک مینجمنٹ کمیٹی پر ہوتی ہے۔ کمپنیوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ ایسا آرگنائزیشنل کلچر یقینی بنائیں جس میں موثر رسک مینجمنٹ کو بہت زیاد ہ ترجیج دی جاتی ہو اور اس سے متعلقہ آپریٹنگ کنڑولز پر عمل درآمد کیا جاتا ہو۔

متعلقہ عنوان :