بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اپنے 15 ملازمین کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گی

جمعرات 19 جولائی 2018 20:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) بین الاقوامی یونیورسٹی اپنے 15 ملازمین کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ اس ضمن میں خصوصی قرعہ اندازی کا انعقاد جامعہ کی یونیورسٹی سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن (اسوہ) نے جمعرات کو کیا جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش تھے۔ تقریب میں جامعہ کے نائب صدر ڈاکٹر اقدس نوید ملک، دیگر اعلیٰ عہدیدران اور گریڈ ایک سے 16 کے ملازمین شریک تھے۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی نہ صرف پاکستان بلکہ پوری مسلم دنیا کی خدمت کر رہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ عمرہ پر جانے والی خواتین ملازمین کے محرم حضرات کیلئے ویزہ وہ خود فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تلقین کی کہ یونیورسٹی کے مفاد کو اولین ترجیح دی جائے اور باہمی عناد کی فضاء کا مکمل خاتمہ ہونا چاہئے۔

اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی کے ملازمین کے مسائل اولین بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ قبل ازیں اسوہ صدر طارق خان نے ایسوسی ایشن کی کارکردگی بارے بریفنگ دی اور مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر جن خوش نصیبوں کے نام قرعہ اندازی میں نکلے ان میں نسرین کوثر، وفا سکندر، ریاض حسین چنڑ، عبدالحمید، عابدالرحمن، اکبر، ندیم ، مشتاق، نوید، صادق ، فہیم ذکی، صفدر، راجہ ظہور، بشیر سومرو اور عبدالرحمن شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :