ریلوے راولپنڈی ڈویژن کو خصوصی سمر ٹرینوں سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی آمدن ہو ئی
ڈویژنل کمرشل آفیسررضا علی حبیب کی ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت
جمعرات 19 جولائی 2018 20:25
(جاری ہے)
رضا علی حبیب نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ سپیشل سمر ٹرین یکطرفہ سفر کے دوران کم و بیش 700مسافروں کو منزل مقصود پر پہنچاتی رہی جس سے تقریباً 13لاکھ روپے آمدن ہوئی ۔
مجموعی طور پر آٹھ سمر ٹرینوں کے ذریعے ریلوے راولپنڈی ڈویژن کو ایک کروڑ روپے سے زائد کی آمدن ہوئی ۔ ایک سوال کے جواب میں رضا علی حبیب نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر مسلح پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ مشتبہ سرگرمیوں اور افراد پر کڑی نظر رکھنے کے لیے سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کی سکیورٹی کے لیے نصب کیمروں ،سرچ لائٹس ،سکینرز اور دیگر سکیورٹی انتظامات کی از سر نو جانچ پڑتال کاکام بھی مکمل کر لیاگیا ہے۔ رضا علی حبیب نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایاکہ ریلوے اسٹیشن پر ہر قسم کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کے لیے 16کلوز سرکٹ کیمرے نصب ہیں جبکہ مسافروں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ریلوے اسٹیشن کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس بھی لگائے گئے ہیں ۔اسی طرح راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کے سامان ،دوسرے شہروں کو بھیجے جانے والے پارسل اور دیگر سامان کی جانچ پڑتا ل کے لیے خصوصی سکینرز بھی لگائے گئے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
صوابی ، گھریلو تنازعے پر بھائی نے بھا ئی کوقتل کردیا
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.