امیرمقام نے نیب میں حاضری سے استثنیٰ کیلئے درخواست جمع کرادی

جمعرات 19 جولائی 2018 20:53

امیرمقام نے نیب میں حاضری سے استثنیٰ کیلئے درخواست جمع کرادی
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئرامیرمقام نے غیرقانونی اثاثہ جات بنانے سے متعلق کیس میں حاضری سے استثنیٰ کیلئے درخواست قومی احتساب بیورو(نیب) خیبرپختونخوامیں جمع کرادی ۔

(جاری ہے)

نیب کے مطابق امیرمقام پر الزام ہے کہ انہوں نے اختیارات سے ناجائز فائدہ اٹھاکر لاہور،اسلام آباد ،پشاور میں کروڑوں روپے مالیت کے مکانات اوربنگلے خریدے ہیں اس کے علاوہ امیرمقام کی شانگلہ اورسوات میں کروڑوں روپے مالیت کی زرعی اراضی بھی ہے گزشتہ روز نیب کی جانب سے طلب کئے جانے کے باوجود امیرمقام نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے اوروکیل کی وساطت سے استثنیٰ کی درخواست دیدی۔

ڈی جی نیب خیبرپختونخوا فرمان اللہ جان نے امیرمقام کی استثنیٰ کی درخواست کو چیئرمین نیب کو ارسال کردی ہے جس پر اگلی تاریخ کاتعین کیاجائیگا۔