بڈھ بیر میں جائیدادکے تنازعہ پر فائرنگ سے باپ بیٹاجاں بحق

جمعرات 19 جولائی 2018 20:53

بڈھ بیر میں جائیدادکے تنازعہ پر فائرنگ سے باپ بیٹاجاں بحق
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) پشاورکے نواحی علاقہ بڈھ بیر حاجی خیل میں جائیداد کے تنازعہ پر قریبی رشتہ داروں نے دوسرے فریق طیب احمد کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں طیب اور اسکا جوانسال بیٹا نجیب جاں بحق جبکہ دوسرابیٹا سجاد احمد شدید ہو گیا ایس پی رورل شوکت علی کے مطابق فریقین کے درمیان عرصہ دراز سے جائیداد پر تنازعہ چلاآرہاہے۔

(جاری ہے)

ملزمان وصال،عزیز،سیفورپسران عبدالرحمن نے طیب کے گھرکے دروازے پر دستک دی جب اندرسے آواز دی گئی تو ملزمان نے اپنی شناخت کردی اور بتایاکہ اراضی کے سلسلے میں جرگہ کرناہے جب دروازہ کھولاگیاتوملزمان نے ان کوگھرکے اندر فائرنگ کرکے قتل کردیاتاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :