گھر سے راشن آتا ہے تو بتایا نہیں جاتا،نواز شریف

ٹی وی ،اے سی کی سہولت نہیں ہے،سڑا ہواکھانا دیا جاتا ہے ،سابق وزیر اعظم نے شکایات کے انبار لگا دئیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 19 جولائی 2018 18:40

گھر سے راشن آتا ہے تو بتایا نہیں جاتا،نواز شریف
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-19جولائی 2018ء) :گھر سے راشن آتا ہے تو بتایا نہیں جاتا،نواز شریف جیل حکام پر پھٹ پڑے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ ٹی وی ،اے سی کی سہولت نہیں ہے،سڑا ہواکھانا دیا جاتا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف احستاب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے کے بعد اس وقت اڈیالہ جیل میں ہیں جہاں انکئ سزا کا آغاز ہو گیا ہے۔

سابق وزیر اعظم جب سے جیل میں موجود ہیں تب سے انکی جانب سے شکایات کا سلسلہ جاری ہے۔اس سے قبل بھی سابق وزیر اعظم کی جیل میں حالت زار کے حوالے سے خبریں جیل سے باہر آ ہی رہیں تھیں ۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق جیل حکام نواز شریف کے لیے آنے والا راشن بھی ہڑپنے لگے ہیں ۔آج پاکستان بار کونسل کے وفد نے جیل میں سابق وزیر اعظم سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے پاکستان بار کونسل کے وفد سے ملاقات میں جیل حکام کے خلاف شکایا ت کے انبار لگا دئیے ۔

نواز شریف نے بتایا کہ ان کے گھر سے راشن آتا ہے تو بتایا نہیں جاتا۔اکثر چیزیں تب دی جاتی ہیں جب وہ خراب ہو جاتی ہیں ۔اس موقع پر انکا مزید بتانا تھا کہ انہیں کھانا بھی سڑا ہوا دیا جاتا ہے جبکہ بیت الخلا سے اس قدر بو آتی ہےکہ اس کا استعمال محال ہے۔نوازشریف نے مزید بتایا کہ ٹی وی اے سی کی سہولت موجود نہیں ہے۔پہلی رات سونے کے لیے پتلا سے گدا دیا گیا جبکہ بعد میں لوہے کہ چارپائی دے دی گئی۔اس موقع پر پاکستان بار کونسل کے وفد کے نمائندہ کامران مرتضیٰ کا بتانا تھا کہ نواز شریف نے خدمتگاروں کا تذکرہ نہیں کیا۔سابق وزیر اعظم قید تنہائی میں ہیں انکے اور مریم نواز کے بیرک میں آدھے کلو میٹر کا فاصلہ ہے۔