ْ13 ویںنیشنل بینک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں نیبرہڈز کلب ، ملیر ٹورجن نے اپنے میچز جیت لئے

جمعرات 19 جولائی 2018 21:06

ْ13 ویںنیشنل بینک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں نیبرہڈز کلب ، ملیر ٹورجن ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) آرام باغ باسکٹ کورٹ پر جاری 13 ویں نیشنل بینک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں مزیذ تین میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ پہلے میچ میں نیبرہڈز کلب نے عثمان کلب کو باآسانی یک طرفہ مقابلے کے بعد 35-106 پوائنٹس سے شکست دے دی، وقفے پر اسکور 42-12 تھا۔ نیبرہڈز کی جانب سے عبداللہ خان نے 31 روحیب خان نے 17 اور حماد خان نے 16 پوائنٹ اسکور کئے جبکہ عثمان کلب کی جانب سے حمزہ آصف نے 10 عثمان خواجہ 8 اور حسن علی نے 6 پوائنٹس اسکور کئے۔

دوسر ے میچ میں ملیر ٹورجن نے بھی کراچی یوتھ کلب کے خلاف باآسانی فتح حاصل کی۔ میچ کے اختتام پر اسکور 101-48 دیا جبکہ ہاف ٹائم اسکور 60-22 تھا۔ ونر ٹیم کی جانب سے بابر خان نے 21 عباس خان نے 20 اور ارسلان شاکر نے 19 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے وسیم رسول نے 12 سیدسعد نے 8 اور فواد خان نے 8 پوانئٹس اسکور کئے۔

(جاری ہے)

تیسرے میچ میں ون یونٹ کلب نے کراچی کولٹس کو 24-75 سے ہرادیا وقفے پر اسکور 10-30 تھا ون یونٹ کلب کی جانب سے طلال احمد نے ٹورنامنٹ کا بہترین اسکور کیا۔

انہوں نے 5 تھری پوائینٹرز کی مد د سے 38 پوائنٹ اسکور کئے جبکہ کاشف سروری نے 14 اور نہال محمدنے 14 پوائنٹ اسکور کئے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے سفیرحسین نے 14 حیدر شاہ نے 6 پوائنٹس اسکور کئے۔ ان میچوں میں غلام محمد، عامر غیاث ، محمدشبیر،ظفراقبال ، عامر شریف ، ممتاز احمد ، زاہد ملک ، جاوید میمن ، زین العابدین نے ریفریز اور ٹیکنکل آفیشلز کے فرائض انجام دیئے۔

متعلقہ عنوان :