تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر علامہ خادم حسین رضوی (کل) حافظ آباد آئینگے

جمعرات 19 جولائی 2018 21:14

تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر علامہ خادم حسین رضوی (کل) حافظ آباد ..
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر علامہ خادم حسین رضوی (کل) 20جولائی بروزجمعہ حافظ آباد آئیں گے ۔

(جاری ہے)

وہ یہاں 3بجے سہ پہر پنڈی بھٹیاں میں، 5بجے شام جلالپور بھٹیاں میں اور رات 8بجے درگاہ خطیب الاسلام ونیکے روڈ پر تحریک لبیک کے امیدوارصوبائی اسمبلی سید وسیم الحسن نقوی، پیر سید شعیب شاہ، اسعد اللهارائیں اور امیدوار قومی اسمبلی لیاقت عباس بھٹی کے انتخابی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔اس سلسلہ میں تحریک لبیک کی جانب سے علامہ خادم حسین رضوی، پیر محمدا فضل قادری کا شایان شان استقبال کرنے کے سلسلہ میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ۔