انتخابات سے چند روز قبل پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کو نااہل قرار دے دیا گیا

سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر اور پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کو نااہل قرار دیدیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 19 جولائی 2018 19:22

انتخابات سے چند روز قبل پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کو نااہل قرار دے ..
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جولائی2018ء) انتخابات سے چند روز قبل پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کو نااہل قرار دے دیا گیا، سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر اور پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کو نااہل قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ سرکٹ بینچ نے پیپلزپارٹی کے رہنما نثارکھوڑو کی نااہلی سے متعلق سماعت کی۔

(جاری ہے)

 سپریم کورٹ بینچ نے ایپلیٹ ٹربیونل کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے نثارکھوڑو کو نااہل قرار دے دیا۔ نثار کھوڑو کو بیوی اور بیٹی کے نام ظاہر نہ کرنے اور 167 ایکڑ زرعی زمین چھپانے پر ایپلیٹ ٹربیونل نے نا اہل قرار دیا تھا۔ واضح رہے کہ پی ایس 11 کے امیدوار نثارکھوڑو نے ایپلٹ ٹربیونل کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ سرکٹ بینچ میں چیلنج کیا تھا۔ اب سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ سرکٹ بینچ نے بھی ایپلیٹ ٹربیونل کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔