Live Updates

ملتان میں سیاسی جماعتوں کا بڑا ٹاکرا

مسلم لیگ ن کے خاتمے کے بعد 5 نشستیں تحریک انصاف جبکہ 1 نشست پیپلز پارٹی جیت سکتی ہے۔

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 19 جولائی 2018 19:40

ملتان میں سیاسی جماعتوں کا بڑا ٹاکرا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جولائی2018ء) :ملتان میں سیاسی جماعتوں کا بڑا ٹاکرا، مسلم لیگ ن کے خاتمے کے بعد 5 نشستیں تحریک انصاف جبکہ 1 نشست پیپلز پارٹی جیت سکتی ہے۔۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کے دن قریب سے قریب تر آرہے ہیں۔سیاسی جماعتوں نے الیکشن کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔اداروں کی جانب سے الیکشن کی تمام تر کاروائی کو تیزی سے آگے بڑھائی جارہی ہے۔

تاحال سیاسی وفاداریوں کو تبدیل کئیے جانے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔اس سارے معاملے میں سب سے اہم فریق ووٹر ہے جو اس سارے عمل کو انتہائی دلچسپی سے دیکھ رہا ہے اور 25 جولائی اور اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے انتہائی پرجوش ہیں۔ووٹرز نے ابھی سے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ کس پارٹی کو ووٹ دینا ہے اور کس کو نہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ووٹر کو لبھانے اور اسکا ووٹ حاصل کرنے کے لیے سیاسی رہنماوں نے بھی زور لگانا شروع کر دیا ہے۔

کوئی منشور سے ووٹر کو راغب کر رہا ہے تو کوئی سیاسی نعروں سے ووٹرز کو جوش دلا رہا ہے۔اس موقع مخلتف شہروں کی عمومی صورتحال بھی سامنے آ رہی ہے۔اس حوالے سے ملتان کی بات کی جائے تو معروف تجزیہ کار خالد مسعود خان نے بھی صورتحال واضح کر دی ہے۔اس موقع وہ اپنے تازہ ترین کالم میں رقم طراز ہیں کہ ملتان میں قومی اسمبلی کی کل 6 نشستیں ہیں جن میں سے 3 حلقوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کھڑے ہیں جن میں سے این اے 154 میں عبدالقادر گیلانی۔

این اے 157 علی موسیٰ گیلانی اور این اے 158 میں یوسف رضا گیلانی خود کھڑے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کل چھے کے چھے حلقوں سے مقابلہ کرے گی ۔شاہ محمود قریشی،زین قریشی ،احمد حسین دیہڑ ،محمد ابراہیم خان ،عامر ڈوگر اور رانا قاسم نون تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔اس موقع پر خالد مسعود خان کا کہنا تھا اس شہر سے مسلم لیگ ن کا صفایا ہوچکا ہے جبکہ چھے میں سے پانچ نشستوں پر تحریک انصاف کی پوزیشن مضبوط ہے۔اب تک کی صورتحال کے مطابق ایک نشست پاکستان پیپلز پارٹی کے حصے میں بھی جاسکتی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات