Live Updates

خواجہ سعد رفیق کو این اے 131 میں شکست کا خوف ستانے لگا

سابق وفاقی وزیر نے شکست سے بچنے کے لیے جماعت اسلامی سے رابطے شروع کر دئیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 19 جولائی 2018 20:00

خواجہ سعد رفیق کو این اے 131 میں شکست کا خوف ستانے لگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جولائی2018ء) :خواجہ سعد رفیق کو این اے 131 میں شکست کا خوف ستانے لگا۔ سابق وفاقی وزیر نے شکست سے بچنے کے لیے جماعت اسلامی سے رابطے شروع کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان لاہور ،اسلام آباد، بنوں اور میانوالی سمیت 5 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔عمران خان این اے 53، 35، 243، 95 اور 131 سے انتخاب میں حصہ لیں گے۔ان حلقوں میں کہاں کہاں عمران خان کی پوزیشن مضبوط ہے اور کہاں کہاں کمزور ہے تفصیلات سامنے آ گئیں۔

عمران خان کی سب سے زیادہ مظبوط پوزیشن حلقہ این اے 95 میانوالی میں ہے جہاں سے عمران خان کی فتح کے چانسز 71 فیصد ہیں جب انکے مخالف لیگی امیدوار کی فتح کے چانسز محض 23 فیصد ہیں۔ااسی طرح این اے 53 میں بھی انکا مقابلہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ہے اور اس حلقے میں بھی عمران خان کو شاہد خاقان عباسی کے خلاف واضح برتری حاصل ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم این اے 35 بنوں جہاں عمران خان کا مقابلہ اکرم درانی سے ہے اور کراچی کا حلقہ این اے 243 بھی عمران خان کے لیے ڈراونا خواب ثابت ہو سکتا ہے اور انہیں وہاں سے شکست کا سامنا ہو سکتا ہے ۔س کے بعد لاہور کے حلقہ این اے 131 میں بھی عمران خان کو قریبی اور سخت مقابلہ درپیش ہوگا۔نجی ٹی وی کے سروے کے مطابق عمران خان کی جیت کے چانسز 48 جبکہ سعد رفیق کے چانسز 47 فیصد ہیں۔

اس حلقے میں جیسے جیسے الیکشن کے دن قریب آتے جارہے ہیں ویسے ویسے عمران خان کا اس حلقے میں راستہ صاف ہوتا جارہا ہے جبکہ خواجہ سعد رفیق کے لیے مشکلات پیدا ہوتی جارہی ہیں۔خواجہ سعد رفیق شکست کے خوف سے اس قدر بوکھلا گئے ہیں کہ انہوں نے اس حلقے میں فتح کے لیے جماعت اسلامی سے رابطے شروع کردئیے ہیں۔انہوں نے آج جماعت اسلامی کے رہنماوں سے ملاقات کی تاہم جماعت اسلامی کی قیادت نے خواجہ سعد رفیق کو لال جھنڈی دکھا دی ہے جس کے بعد خواجہ سعد رفیق بیک فٹ پر چلے گئے ہیں۔تاہم انتخابات میں جیت کا سہرا کس کے سر سجے گا یہ تو آنے والا وقت ہی طے کرے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات