سرگودھا ،میٹرک پارٹ(II ) کمپوزٹ سالانہ امتحان 2018؁ء کا رزلٹ21جولا ئی کو شائع ہوگا،کنٹرول امتحانا ت

جمعرات 19 جولائی 2018 22:04

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کے کنٹرولر امتحانات کے جا ری پر یس نو ٹ کے مطا بق میٹرک پارٹ(II ) کمپوزٹ سالانہ امتحان 2018؁ء کا رزلٹ21جولا ئی بروز ہفتہ کو شائع ہو رہا ہے۔ پر یس نوٹ کے مطا بق میٹرک پارٹ(II ) کمپوزٹ سالانہ امتحان 2018؁ء کے اُمیدواران جوابی کاپیوں کی ری چیکنگ کے لیے درخواست فارم مع فیس نتیجہ کی اشاعت کے بعد دفتری اوقات میں جمع کروا سکتے ہیں۔

جس کی آخری تاریخ 5اگست2018 ہے۔ بورڈ کی ویب سائٹ www.bisesargodha.edu.pk پرموجود ری چیکنگ فارم پر مطلوبہ کوائف درج کر کے بورڈ کو آن لائن "Send" کرنے کے بعد اس کی ہارڈ کاپی مع جمع شُدہ فیس کا اوریجنل بینک چالان مقررہ تاریخ تک بورڈ آفس کی سکریسی برانچ میں جمع کروانا ہو گی۔

(جاری ہے)

مقررہ تاریخ 5اگست2018 گزر جانے کے بعد بھجوائی جانے والی کسی بھی درخواست پر کاروائی عمل میں نہیں لائی جائے گی۔

ری چیکنگ فیس فی جوابی کاپی 1050/- روپے ہے۔ اُمیدواران اپنی ری چیکنگ درخواست کی مقررہ تاریخ جاننے کے لیے سرگودھا بورڈ ویب سائٹ www.bisesargodha.edu.pk پر موجود ری چیکنگ لنک سے آپشن (View form Status) سے اپنا رول نمبر دے کر چیک کر سکتے ہیں۔ امید وار مزید معلومات کیلئی:048-3250054 اور مو با ئل فو ن نمبر0321-4501725 پر رابط کر سکتے ہیں۔