ورلڈ جونیئر ریسلنگ چمپئن شپ میں شرکت کیلئے 6رکنی قومی دستہ واہگہ کے راستے بھارت روانہ

جمعرات 19 جولائی 2018 22:19

ورلڈ جونیئر ریسلنگ چمپئن شپ میں شرکت کیلئے 6رکنی قومی دستہ واہگہ کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) ورلڈ جونیئر ریسلنگ چمپئن شپ میں شرکت کے لئے 6رکنی قومی دستہ واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہو گیا جس میں 4 ریسلرز اور 2آفیشلز شامل ہیں۔نئی دہلی میں 22جولائی تک شیڈول ایونٹ میں عنایت اللہ 65کلوگرام، غلام غوث 70کلوگرام، محمد عثمان 79کلوگرام اور حسیب مصطفی 86کلوگرام کیٹگریز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

سہیل رشید بطور کوچ اور محمد ریاض بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان، عراق اور افغانستان کے ریسلرز کو ویزہ جاری نہ کرنے پر یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ کی جانب سے ایونٹ منسوخ یا بھارتی رکنیت معطل کیے جانے کا خدشہ تھا جس پر بھارتی ریسلنگ فیڈریشن نے وزارت داخلہ کے حکام سے پاکستانی ریسلرز کو ویزے جاری کرنے کی درخواست کی جسے قبول کرلیا گیا تھا۔