تھانہ نشتر ٹائون کی زیر حراست خاتون ملزمہ نے مبینہ طو رپر چھت سے کود کر خود کشی کر لی
ملزمہ زیبا کامران کو اپنے شوہر کے اغواء کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تھا،ریکوری کیلئے لیجایا گیا تو چھت سے کود گئی ‘ نجی ٹی وی شاد باغ میں 16سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی پر دلبرداشتہ ہو کر زندگی کا خاتمہ کر لیا،نشتر کالونی اور فیکٹری ایریا سے 2لاشیں برآمد مناواں میں معمولی جھگڑے پر مدرسے کے طالبعلم نے دوسرے کا گلا دبا کر مار دیا، پولیس نے ملزم اور مدرسے کے قاری کو حراست میں لے لیا
جمعرات 19 جولائی 2018 22:19
(جاری ہے)
صبح دروازہ نہ کھلنے پر گھر والوں کے دروازہ کھٹکھٹانے پر بھی کوئی جواب موصول نہ ہونے پر دروازہ توڑ کر اندرداخل ہوکر دیکھا تو لڑکی پنکھے کے ساتھ اپنے دوپٹے کا پھندا لگا ئے لٹک رہی تھی ۔
پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ ایک اور واقعہ میں نشتر کالونی سے نا معلوم شخص کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق مقتول کو ہاتھ اور پائوں باندھ کر قتل کرنے کے بعد لاش کو بوری میں بند کر کے پھینکا گیا ۔ پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے مقتول کی شناخت اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کر دی ہیں ۔علاوہ ازیں فیکٹری ایر یا کے علاقہ سے 26سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ۔خیابان اقبال گورمے بیکری کے سامنے گلی میں 26سالہ نوجوان کی پڑی ہوئی لاش دیکھ کر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع کردی جس پر انہوں نے پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لے کر شناخت نہ ہونے پرمردہ خانے بھجوادی۔پولیس کے مطابق مرنے والا حلیے سے نشی معلوم ہوتا تھا اور اس کی موت نشہ کی زیادتی سے ہوئی ہے۔ایک اور واقعے میں مناواں کے علاقہ میں معمولی جھگڑے پر مدرسے کے طالبعلم نے دوسرے کا گلا دبا کر مار دیا۔دینی درسگاہ میںمعمولی سی بات کو لے کر معید اور حسین علی نامی طالبعلموں میں جھگڑا ہوگیاجس پر حسین علی نامی طالب علم نے معید کا گلادبادیا جو کہ دم گھٹنے کی وجہ سے چل بسا ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر فوری پولیس نے پہنچ کر لاش اپنی تحویل میںلے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا۔پولیس نے مقتول کے لواحقین کی درخواست پر قتل کی دفعات لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا۔اس کے ساتھ ساتھ مدرسے کے قاری صابر کو بھی لواحقین کے کہنے پر کہ وہ موقع پر موجود ہونے کے باوجود اس لڑائی کو نہیں چھڑوا سکا کو حراست میں لے لیا۔مزید اہم خبریں
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.