رحیم یار خان، پولیس کا کم عمر ڈرائیورزکیخلاف کریک ڈاؤن ،331 موٹر سائیکل گاڑیاں قبضہ میں لے لیں

جمعرات 19 جولائی 2018 22:19

رحیم یار خان، پولیس کا کم عمر ڈرائیورزکیخلاف کریک ڈاؤن ،331 موٹر سائیکل ..
رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) پولیس نے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئے 331 موٹر سائیکل گاڑیاں قبضہ میں لے لیں۔ 1 لاکھ چھ ہزار نو سو روپے کی چالان چٹیں جاری۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اطہر وحید کے حکم پر ضلع بھر میں ٹریفک پولیس نے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے۔

گزشتہ دو روز کے دوران ضلع بھر میں 324 کم عمر ڈرائیورز کے موٹر سائیکل چالان کئے گئے جس میں 99 ہزار 900روپے کے جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 324 موٹر سائیکلیں بھی قبضہ پولیس میں لے کر کارروائی کی گئی۔ جبکہ اس دوران ضلع بھر میں 7 موٹر سائیکل پھٹہ رکشوں کو کم عمر ڈرائیورز کی وجہ سے چالان کیا گیا جس میں 7 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ پھٹہ رکشے بھی پولیس کارروائی کے دوران ضلع کے مختلف تھانوں میں بند کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس طرح کل 331 موٹر سائیکل گاڑیوں کو چالان و بند کرنے پر ٹوٹل ایک لاکھ چھ ہزار نو سوروپے کے جرمانے عائد ہوئے ہیں۔ ڈی پی او اطہر وحید کی جانب سے یہ اقدام محض کم عمری کی وجہ سے ہونے والے ایکسیڈنٹس کی روک تھام اور حادثات کی شکل میں ہونے والے قیمتی انسانی جانوں کے ضیائ کے سد باب کے لئے کیا گیا۔ کم عمری کی ڈرائیونگ قانون کی خلاف ورزی بھی ہے اور حادثات کی وجہ بھی کریک ڈاؤن کا یہ سلسلہ تواتر سے جاری رہے گا تاکہ یہ سلسلہ تھم سکے۔