عام انتخابات کے روز تمام شہریوں کے پاس شناختی کارڈ لازمی ہو نا چاہئے، الیکشن کمیشن

نادرا کو شناختی کارڈ کے بروقت اجرا ء کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری

جمعرات 19 جولائی 2018 22:19

عام انتخابات کے روز تمام شہریوں کے پاس شناختی کارڈ لازمی ہو نا چاہئے، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ 25جولائی کو عام انتخابات کے روز تمام شہریوں کے پاس شناختی کارڈ لازمی ہو نا چاہئے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے نادرا کو شناختی کارڈ کے بروقت اجرا ء کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں، الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ جن لوگوں نے گمشدہ شناختی کارڈ کے لئے درخواستیں جمع کی ہیں ان کی درخواستیں جلد نمٹائی جائیں، اور جن لوگوں نے نئے شناختی کارڈ تبدیل کرنے کیلئے درخواستیں دی ہیں ان کے پرانے کارڈ ضبط نہ کیا جائیں، 24جولائی تک تمام شہریوں کو کارڈ کا اجراء کیا جائے تاکہ 25جولائی کو انتخابات کے وقت ہر ایک ووٹر کے پاس اصل شناختی کارڈ اور وہ اپنا حق رائے ہی استعمال کر سکے۔۔