مریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہاؤس میں منتقل کئے جانے کا امکان

ابتدائی طور پر ڈاکٹرز اور نرسز کا ایک ہفتے کیلئے روسٹر تیار دس لیڈی ڈاکٹرز اور تین نرسز تین شفٹوں میں24گھنٹے کام کرینگی، پمز ہسپتال کی ایک ایمبولنس چوبیس گھنٹے سہالہ ریسٹ ہاؤس میں موجود رہے گی

جمعرات 19 جولائی 2018 22:23

مریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہاؤس میں منتقل کئے جانے کا امکان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہاؤس میں منتقل کرنے کا امکان ہے، ابتدائی طور پر ڈاکٹرز اور نرسز کا ایک ہفتے کیلئے روسٹر تیار کر لیا گیا ہے، دس لیڈی ڈاکٹرز اور تین نرسز تین شفٹوں میں24گھنٹے کام کرینگی اور پمز ہسپتال کی ایک ایمبولنس چوبیس گھنٹے سہالہ ریسٹ ہاؤس میںموجود رہے گی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقلی کا امکان ہے، طبی عملے کی فراہمی کیلئے وزارت داخلہ کیڈ نے ہسپتال انتظامیہ سے رابطہ کیا، ہسپتال نے لیڈی ڈاکٹرز اور طبی عملے کی فراہمی کیلئے رضامندی دکھائی، ابتدائی طور پر ڈاکٹرز اور نرسز کا ایک ہفتے کیلئے روسٹر تیار کیا گیا اور سہالہ ریسٹ ہاؤس میں لیڈی ڈاکٹرز اور طبی عملے کی تعیناتی کا حکم دیا گیا،ذرائع کے مطابق دس لیڈی ڈاکٹرز اور تین نرسز تین شفٹوں میں24گھنٹے کام کرینگی، واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں مریم نواز کو سات سال جیل کی سزا سنائی گئی تھی اور 13جولائی سے مریم نواز اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔