اسلام آباد ہائی کورٹ کا نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا کی تعیناتی کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو دوبارہ نوٹس جاری کرنے کا حکم

جمعرات 19 جولائی 2018 22:23

اسلام آباد ہائی کورٹ کا نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا کی تعیناتی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کا نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا کی تعیناتی کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو دوبارہ نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل سنگل رکنی بنچ نے گزشتہ روز سماعت کی۔ فاضل جج نے جب سماعت شروع کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے تا حال جواب جمع نہیں کروایا گیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ اٹارنی جنرل کے پی عدالت میں پیش ہوئے درخواست گزار حسین ایڈووکیٹ نے دائل دیتے ہوئے عدالت عدلیہ اسلام آباد سے استدعا کی کہ نگران وزیر اعلیٰ کے پی کے کی تعیناتی غیر قانونی ہے اسے کالعدم قرار دیا جائے ۔ جسٹس (ر) دوست محمد کو ریٹائرمنٹ کے 46 دن بعد وزیر اعلیٰ مقرر کرنا غیر قانونی ہے قانون کے مطابق ریٹائرمنٹ کے دو سال تک کوئی سرکاری عہدہ رکھنے کا کوئی شہری اہل نہیں ہوتا۔ الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ بعد ازاں عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کو دوبارہ نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا جس کے بعد سماعت 24 جولائی تک کے لئے ملتوی کر دی گئی ۔