جنوبی افریقن سپنر تبریز شمسی سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے

جمعرات 19 جولائی 2018 22:37

جنوبی افریقن سپنر تبریز شمسی سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم ..
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) جنوبی افریقن سپنر تبریز شمسی نے سری لنکا میں دوبارہ سکواڈ کو جوائن کر لیا اور وہ میزبان ٹیم کے خلاف شیڈول دوسرے ٹیسٹ کیلئے دستیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ آج جمعہ سے شروع ہو گا اور میزبان آئی لینڈرز کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ تبریز شمسی گھریلو وجوہات کی بنائ پر واپس وطن لوٹ گئے تھے جس کی وجہ سے ان کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت غیریقینی صورتحال کا شکار تھی تاہم اب انہوں نے دوبارہ سری لنکا میں سکواڈ جوائن کر لیا ہے اور وہ دوسرا ٹیسٹ کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :