تازہ ترین ون ڈے رینکنگ، انگلینڈ کی ٹاپ پوزیشن مستحکم، پاکستان پانچویں نمبر پر برقرار

جمعرات 19 جولائی 2018 22:37

تازہ ترین ون ڈے رینکنگ، انگلینڈ کی ٹاپ پوزیشن مستحکم، پاکستان پانچویں ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) انگلینڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کی تازہ ترین رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم کر لی، پاکستانی ٹیم پانچویں نمبر پر موجود ہے، بلے بازوں میں ویرات کوہلی نے کیریئر ہائی 911 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر گرفت مزید مضبوط کر لی، جوروٹ بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز میں مسلسل دو سنچریاں بنا کر 4 درجے ترقی پا کر کیریئر بہترین دوسرے نمبر پر آ گئے، فخر زمان نے 14 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 24ویں پوزیشن سنبھال لی، امام الحق بھی ٹاپ 100 میں شامل ہو گئے، بائولرز میں بھارت کے کلدیپ یادیو 8 درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، پاکستان کے عثمان شنواری بھی ٹاپ 100 بائولرز میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز 2-1 سے جیت کر 127 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن مزید مسحکم کر لی، بھارتی ٹیم دوسرے نمبر پر موجود ہے، جنوبی افریقہ تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، پاکستان پانچویں، آسٹریلیا چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں اور سری لنکا آٹھویں نمبر پر ہیں، بلے بازوں میں ویرات کوہلی بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، جوروٹ نے 4 درجے ترقی پا کر بابراعظم سے دوسری پوزیشن چھین لی، بابراعظم تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے، روہت شرما چوتھے نمبر پر موجود ہیں، پاکستانی بلے باز فخر زمان 14 درجے چھلانگ لگا کر 24ویں نمبر پر آ گئے، امام الحق 70 درجے ترقی پا کر 94ویں نمبر پر آگئے، دوسری جانب بائولرز میں جسپریت بمرا بدستور سرفہرست ہیں، بھارت کے کلدیپ یادیو 8 درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، وہ بمرا اور یزوندرا چاہل کے بعد ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے والے تیسرے بھارتی بائولر ہیں، پاکستان کے عثمان شنواری نے 66 درجے لمبی اڑان بھر کر 94ویں پوزیشن سنبھال لی، ا?ل رائونڈرز میں شکیب الحسن بدستور سرفہرست ہیں۔

۔