اسلامی یونیورسٹی اپنے 15 ملازمین کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گی

جمعرات 19 جولائی 2018 22:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اپنے 15 ملازمین کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گی، اس ضمن میں خصوصی قرعہ اندازی کا انعقاد جامعہ کی یونیورسٹی سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن (اسوہ) نے جمعرات کے روز کیا جبکہ اس تقریب کے مہمان خصوصی صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش تھے۔

اس تقریب میں جامعہ کے نائب صدر ڈاکٹر اقدس نوید ملک، دیگر اعلیٰ عہدیدران اور گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین شریک تھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی نہ صرف پاکستان بلکہ پوری مسلم دنیا کی خدمت کر رہی ہے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ عمرہ پر جانے والی خواتین ملازمین کے محرم حضرات کے لیے ویزہ وہ خود فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تلقین کی کہ یونیورسٹی کے مفاد کو اولین ترجیح دی جائے اور باہمی عناد کی فضا کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے ۔ اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی کے ملازمین کے مسائل اولین بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ قبل ازیں اسوہ صدر طارق خان نے ایسوسی ایشن کی کارکردگی بارے بریفنگ دی اور مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر جن خوش نصیبوں کے نام قرعہ اندازی میں نکلے ان میں نسرین کوثر، وفا سکندر، ریاض حسین چنڑ ، عبدالحمید، عابدالرحمن ، اکبر، ندیم ، مشتاق، نوید، صادق ، فہیم ذکی، صفدر، راجہ ظہور ،بشیر سومرو اور عبدالرحمن شامل ہیں۔ ۔۔۔

متعلقہ عنوان :